میری امیدوں کی سرزمین

میری امیدوں کی سرزمین

national-symbols-of-pakistan-1

 

 

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان سیاسی طور عدم استحکام کا شکار ہے اور بیرونی و

اندرونی سازشوں سے ابدی امن اور خوشحالی ایک خواب لگتا ہے۔ ہماری قوم مجموعی طور

غفلتوں کی نیند سو رہی ہے۔

مگر یہ دھرتی بے شمار نعمتوں سے مالا مال ہے شمال کے برف زاروں سے لے کر

جنوب میں بحیرہ عرب تک کے مابین (صحرا، میدان، پہاڑ، سطوح مرتفع) سب اس خطے کا

حصہ ہیں۔ پاکستان میں کوئلے کے تقریبا ایک لاکھ چوراسی ہزار نوسوپچہتر ملین ٹن کے

ذحائرموجود ہیں۔ جو کہ سعودی عرب اور ایران کی تیل کی مجموعی دولت سے بھی زیادہ

قیمت رکھتے ہے۔ اور پاکستان پانچ سو سال تک اس کوئلے کی مدد سے تیس ہزار میگاواٹ

بجلی پیدا کر سکتا ہے۔ پاکستان کی سرزمین پر پانچ دریا بہتے ہیں اور چونسٹھ قدرتی  جھیلیں

ہیں۔ہرروز ساڑھے چارلاکھ کیوسک پانی اس مٹی کے سینے سے بہتا ہوا سمندر میں گرجاتا ہے۔۔

سردی، گرمی، بہار، خزاں اور موسم برسات قدرت کی خاص مہربانی ہیں۔ پنجاب کے

جنوبی

علاقے اور صوبہ سندھ کا بالائی علاقہ دنیا کے زرخیز ترین میدانوں میں شمار کیا جاتا

 ہے

گوادر دنیا کی گہری ترین بندرگاہ ہے جو کہ گرم پانی کے ساتھ منسلک نیچر کا بہترین تحفہ

ہے۔  ڈیری فارمنگ کا شعبہ انتہائی مستحکم ہے اور پاکستان دودھ کی پیداوار کے حساب سے

دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ جناح انٹارٹکا سٹیشن کے نسب ہونے کے ساتھ پاکستان اب ان چند

ممالک کی فہرست میں ان کھڑا ہوا ہے جو کہ اس علاقے میں ریسرچ کے عمل میں مصروف

ہیں۔ دنیا کے کم عمر مائیکروسافٹ پروفیشنلزعرفہ کریم رندھاوا اور بابر اقبال کا تعلق بھی
پاکستان سے ہے
شاہد خان جن کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں وہ فوربز کے جاری

کردہ شمارے کے مطابق دنیا کے چار سو امیر ترین افراد کی فہرست میں چوراسیوے نمبر پر

براجمان ہیں۔  پاکستان کے قابلے فخر سپوت موسی فیروز اور حسنین نے انٹرنیٹ پر منعقدہ

ریاضی  کے مقابلوں میں دنیا کے پندرہ لاکھ طلباء کے مد مقابل بلترتیب پہلی اور دوسری

پوزیشنز  اپنے نام کرکے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔حمزہ طارق نے او۔اے لیولز میں سینتالیس ایز لے کر سابقہ تمام

ریکارڈز توڑ ڈالے.اسی طرح بے شمار موقعوں پر

اس دھرتی کے سپوتوں نے یہ بات سچ ثابت کر دکھائی کہ

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *