وقت

وقت

Business man stop time

Time

زندگی خالق کائنات کاایک انمول تحفہ ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے مگر اس زندگی میں

سب سے قیمتی شے وقت ہے۔ تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ جو اقوام وقت کی قدر کرتی ہیں

وہ کبھی پچھتاوے کا شکار نہیں ہوتیں۔

آج کے اس دور میں عام آدمی جس طرح کے حالات سے دوچارہے اورکسمپرسی کی زندگی

گزار رہا ہے اس کی ایک وجہ وقت کی بے قدری بھی ہے۔ پاکستانی قوم پوری دنیا کی اقوام

کے مقابلے میں سب سے زیادہ سالانہ سرکاری تعطیلات حاصل کرتی ہے۔ مگر اس کے باوجود بھی

کام کے دنوں میں سرکاری دفاترمندی کا شکاررہتے ہیں اور برق رفتاری سے کام نہیں کیا جاتا۔

زندگی میں انسان کو ہر طرح کے مواقع ملتے ہیں مگر ایک گلہ جو ہم ہراوسط

انسان سے سنتے ہیں اور وہ یہ کہ کاش کوئی اسے گزرا ہواوقت لوٹادے تووہ اپنی زندگی کی تمام

خامیاں دورکردےگا۔ اور اپنی زندگی پرثبت ہرداغ کودھوڈالے گا۔ مگر گزرا ہوا وقت کبھی ہاتھ نہیں آتا ۔

اس لیے وقت کی قدر کیجئے صحیح وقت پر درست  فیصلہ آپ کو  کامیاب انسان

بناسکتا  ہے۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *